ٹی ٹین کرکٹ، ایشیا ٹک کیمیکلز نے شاہی باغ کو شکست دے دی

پیر 11 نومبر 2019 22:24

ٹی ٹین کرکٹ، ایشیا ٹک کیمیکلز نے شاہی باغ کو شکست دے دی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایشیا ٹک کیمیکلز نے حریف شاہی باغ سی سی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا۔ فاتح ٹیم کے عبید خان کو نصف سنچری اسکورکرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجنہیں مظہر اعوان، سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون VIIاور صدر ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے کیش ایوارڈ دیا جبکہ ذاکر خان کی 5وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردار رہا۔

(جاری ہے)

بختیاری یوتھ سینٹر گراؤنڈ پر شاہی باغ سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10اوورز میں 7وکٹوں پر 93رنز کا مجموعہ اسکوربورڈ پر لگایا۔ حمزہ قادر 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شیراز حسن 17رنز بنائے۔ ذاکر خان نے اپنی عمدہ اور نپی تلی بولنگ سے 5حریف بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔جوابی بیٹنگ میں ایشیاٹک کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی چھٹے اوورز میں 94رنز بنا کر حاصل کرلیا۔عبید خان نے 23گیندوں میں 54رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔ انہوں نے 5چوکے اور 2چھکے لگائے۔قبات خان نے 23رنز صرف 13گیندوں پر اسکور کئے۔ ان کی اننگز4چوکوں پر مشتمل تھی۔ ذیشان ناصر اور عمیر گلزار کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔

متعلقہ عنوان :