Live Updates

ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹنے والے لٹیرے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اعجازاحمدچوہدری

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے صرف غریب عوام کا خون چوسا ہے ، ملکی معیشت، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری ، اسٹیٹ بنک کے ریزرو میں اضافہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے /فضل الرحمان کا ٹوپی ڈرامہ مارچ شوبُری طرح فلاپ ہو چکا ہے ، کیر کلاں کی عوام کا گیس کے پریشر دیرینہ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ، صدر پی ٹی آئی مرکزی پنجا ب

منگل 12 نومبر 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) پی ٹی آئی مرکزی پنجا ب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی ہمدردچوک ٹائون شپ آمد، عارف بلوچ کی قیادت میں کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھرپور استقبال کیا ، اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی رہنماء فیاض بھٹی اور عارف بلوچ کے ہمراہ سوئی گیس کا افتتاح کیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹنے والے لٹیرے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے صرف غریب عوام کا خون چوسا ہے ، ملکی معیشت، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری ، اسٹیٹ بنک کے ریزرو میں اضافہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، فضل الرحمان کا ٹوپی ڈرامہ مارچ شوبُری طرح فلاپ ہو چکا ہے ، کیر کلاں کی عوام کا گیس کے پریشر دیرینہ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ، علاقے کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تھا ، ماضی کی حکومتوں اور نام نہاد نمائندوں نے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت میں یقین رکھتی ہے ، میں اور میری ٹیم بلا تفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 133 میں سیوریج لائنوں، گلیوں کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹس اور صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم اور مسائل حل کرنے پر فوکس کئے ہوئے ہیں ، ن لیگ نے صرف عوام سے ووٹ لئے ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کئے ، وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورِحکومت میں انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل ہوںگے ، بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی ، غریب اور مستحق افراد کو صحت کارڈحلقے میں تقسیم کئے جا رہے ہیں، نوجوانوںکو آسان شرائط پر قرض دیئے جا رہے ہیں، بعدازاںاعجازاحمدچوہدری نے حلقہ این اے 133 کی یوسی 235 ،237 ،239 اور یوسی 223 میں عید میلاد النبی کے حوالے سے محفل میلاد کی تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹے ، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نبیﷺتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، یہ ماہ مبارک ہم سب کے لیے باعث رحمت و برکت ثابت ہو، سرورِ کائنات حضرت محمدؐ کی حیثیت اس کائنات میں اُس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا، آپؐ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں، آپ ؐ نے دشمنی کو محبت میں اور بیگانگی کو یگانگت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی، ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے،آپ ؐ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا، اس موقع پر سرور شاہ ،حضرات خان ، عارف ککو، وزیرجٹ ، سمیع کھوکھر ،رانا عابد، عبدالکریم کلواڑ ، رانا طارق ، اصغر گوندل ، عدیل جوئیہ، خالد بابا ، میاں ثاقف ، خالد جوئیہ سمیت بڑی تعداد میں علاقے کی عوام نے شرکت کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات