Live Updates

نواز شریف کا رہائشگاہ پر علاج جاری ،صحت میں بہتری نہ آسکی

،ائیر ایمبولینس کل پاکستان پہنچے گی سابق وزیر اعظم کیلئے ہارلے سٹریٹ کے ڈاکٹروں سے لی گئی اپوائٹمنٹ منسوخ ،چیک اپ کیلئے دوبارہ تاریخ لی جائیگی‘ ذرائع

منگل 12 نومبر 2019 00:15

نواز شریف کا رہائشگاہ پر علاج جاری ،صحت میں بہتری نہ آسکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا اپنی رہائشگاہ پر علاج معالجہ جاری ہے تاہم صحت میں کسی طرح کی بہتری نہیں آسکی ، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کل ( بدھ) پاکستان پہنچے گی ،سابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی وجہ سے ہارلے سٹریٹ کے ڈاکٹروں سے لی گئی اپوائٹمنٹ منسوخ ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان اور شریف میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور مشاورت کی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے بھی جاتی امراء جا کر اپنے بھائی کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کے عمل میں شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کائونٹس میں بہتری نہیں آ سکی اور ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے دی جانے والی ادویات کے حوالے سے بھی غوروخوض کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لئے ائیر ایمبولینس کل ( بدھ) کے روز پاکستان پہنچ جائے گی اور نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلتے ہی انہیں بیرون ملک لے جایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بیرون ملک روانگی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ہارے سٹریٹ کلینک کے ڈاکٹروں سے لی گئی اپوائٹمنٹ منسوخ ہو گئی ہے اور روانگی کا حتمی طے ہونے کے بعد دوبارہ ٹائم لیا جائے گا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات