Live Updates

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں 3 سے 4 لاکھ لوگ موجود ہیں

سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 نومبر 2019 11:54

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں 3 سے 4 لاکھ لوگ موجود ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 نومبر 2019ء) سینئیراینکر غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ آئین اور جمہوریت کے تحت ہر کوئی احتجاج کرنے کا حق رکھتا ہے۔پاکتستان کے وزیراعظم پورے پاکستان کے وزیراعظم ہوے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ صرف یہ نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں۔لیکن 2014ء کے دھرنے میں عمران خان خود کہتے رہے کہ میں نواز شریف کو وزیراعظم نہیں مانتا کیونکہ وہ کرپٹ ہیں اور اب وہی باتیں جمعیت علمائے اسلام والے کر رہے ہیں،غریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ آزادی مارچ کےحوالے سے مولانا فضل الرحمن کا ہوم ورک مکمل تھا۔

مولانا فضل الرحمن کا پلان بی اور سی بھی موجود ہے۔تاہم فی الحال ان کا فوکس پلان اے پر تھا۔غریدہ فاروقی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں تین سے چار لاکھ افراد موجود ہیں،ان میں سے کچھ لوگ سرد موسم کی وجہ سے جا رہے ہیں تاہم ابھی بہت بڑا مجمعہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرنے والے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن اپوزیشن راضی نہیں ہے۔اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے، وزیر اعظم نے اس پر بھی ہاں کردی ہے۔ دوسری جانب آزادی مارچ کو گیارہ روز سے زائد ہو گئے ہیں اور اس کے باوجود مولانا فضل الرحمان اپنے آزادی مارچ کو لے کر ابھی تک کافی پُر اُمید ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات