سلمان خان کے والد اور جاوید اختر نے مسجد بنانے کی مخالفت کردی

5 ایکڑ زمین پر مسجد بنانے کے بجائے اسکول یا خیراتی اسپتال بنانے کا مطالبہ کردیا

منگل 12 نومبر 2019 12:15

سلمان خان کے والد اور جاوید اختر نے مسجد بنانے کی مخالفت کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) سلمان خان کے والد فلمساز و مصنف سلیم خان اور معروف لکھاری جاوید اختر نے بابری مسجد کے بدلے کسی اور جگہ دوسری مسجد کی تعمیر کے لیے دی جانے والی 5 ایکڑ زمین پر مسجد بنانے کے بجائے اسکول یا خیراتی اسپتال بنانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

دبنگ خان کے والد، معروف فلم ساز اور ڈائیلاگ رائٹرز سلیم خان نے ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی جگہ پر اسکول بناناچاہیے، اس وقت ہمیں مسجد سے زیادہ اچھے اسکولوں کی اشد ضرورت ہے۔

سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو اہم تعلیمات دی ہیں، محبت سے پیش آنا اور درگزر کرنا۔ اب ایودھیا کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوگیا۔ مسلمان ان دو انمول موتیوں پرعمل کریں۔دوسری جانب شاعر اور کئی کامیاب فلموں کے مصنف جاوید اختر نے بھی ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی زمین پر اسپتال بنانا چاہیے کیوں کہ مساجد بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن اچھے اسپتالوں کی کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :