نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال کو ابتدائی رائونڈ میں شکست کا سامنا

منگل 12 نومبر 2019 13:54

نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال کو ابتدائی رائونڈ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے ابتدائی رائونڈ میں ہار گئے۔ ان کو جرمنی سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو نے شکست دی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے روسی کھلاڑی ڈینیل میڈویڈوف کو ٹائی بریک پر 7-6 اور 6-4 سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :