تنازعہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے زندہ رکھا ہوا ہے،

آر ایس ایس نے بی جے پی کو ہائی جیک کر رکھا ہے، وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 نومبر 2019 13:54

تنازعہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے زندہ رکھا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک عیار دشمن ہے اسکی چالوں کو سمجھنا ہو گا، مسئلہ کشمیر پر پروایکٹو سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، بھارت کے اسلامی شدت پسندی کے بیانیے کو شکست دینے کیلئے آزادکشمیر حکومت کو آگے کیا جائے، تنازعہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے زندہ رکھا ہوا ہے، بھارت کی چالوں کو سمجھنے والی شخصیت ایک ہی تھی حضرت قائداعظم محمد علی جناح، آر ایس ایس نے بی جے پی کو ہائی جیک کر رکھا ہے ۔

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے زندہ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور مطلوبہ مقاصد حاصل کرتا ہے یانہیں یہ وقت بتائے گا، بھارت کا ہدف پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون کو سو دن ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو آزادکشمیر کی طرف دھکیلے گا، بھارت وہاں پہلے ہی کہہ رہا ہے جس کو جانا ہے جائے پاکستان ۔ پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگرس ہو یا بی جے پی دونوں کو ایجینڈا ایک ہے، کشمیری کبھی بھارت کو نہیں مانیں گے، بیرون ملک مقیم کشمیری ایکٹو رول ادا کریں۔