سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے اراکین قومی اسمبلی خالد مگسی، زین قریشی، عامر ڈوگر، ثناء اللہ مستی خیل اور رانا خالد کی ملاقات

منگل 12 نومبر 2019 14:03

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے اراکین قومی اسمبلی خالد مگسی، زین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اراکین قومی اسمبلی خالد مگسی، زین قریشی، عامر ڈوگر، ثناء اللہ مستی خیل اور رانا خالد نے منگل کو ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر برائے ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے۔