Live Updates

مولانا فضل الرحمان کمپرومائز پر آ گئے تھے لیکن کچھ وزرا کے بیانات نے انہیں غصہ دلا دیا

حکومت مولانا کے دھرنے کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے۔ بریگیڈئیر (ر) امجد ملک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 نومبر 2019 13:56

مولانا فضل الرحمان کمپرومائز پر آ گئے تھے لیکن کچھ وزرا کے بیانات نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار بریگیڈئیر امجد ملک نے کہا کہ حکومت مولانا کے دھرنے کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دھرنا شروع ہوا تھا تو یہ کسی باقاعدہ منصوبہ بندی سے شروع نہیں ہوا تھا ، اس وقت مولانا مذہب کار ڈ استعمال کررہے ہیں۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ چند انٹرویوز جو ٹی وی چینلز کو مولانا فضل الرحمان نے دئیے ، اس میں مجھے پریشانی نظر آئی اور وہ حکومت کے چند وزرا کے بیانات کی وجہ سے تھی، مولانا کے دھرنے پر حکومت غیر سنجیدہ ہے ۔

مولانا دھرنے کے دوران سمجھوتے کی طرف آگئے تھے لیکن کچھ وزرا کے بیانات نے انہیں غصے پر مجبور کردیا۔ اس وقت دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے زیادہ لوگ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ مذہبی مقامات کا نام عزت سے لینا چاہئیے ،ان چیزوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہئیے، بیان بازی ہر جماعت میں ہوتی ہے اور سیاست خدمت کا نام ہے ،جب میں اسمبلی میں شراب کے خلاف بل لے کر آیا کہ یہ تمام مذاہب میں منع ہے تو بہت سے ممبران نے مخالفت کی کہ یہ تم کیا ظلم کررہے ہو،ہماری اسمبلی کا حال بھی یہی تھا۔

انہوں نے کہا میں پہلے دھرنوں کو بھی غلط کہتا تھا اور اس دھرنے کو بھی غلط کہتا ہوں۔جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہمارے شرکا میں کوئی تھکاوٹ نہیں ،قیادت اور کارکن ڈٹے ہوئے ہیں ، ہم کہتے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے ، 16 ماہ میں یہ بھی پتہ چل گیا کہ یہ نااہل بھی ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینے کے لیے نکلنے والا آزادی مارچ گذشتہ 12 روز سے اسلام آباد میں ہی موجود ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات