رہو، سنگھاڑی ، سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی قیمتوں میں 200 سے 300روپے فی کلو کا اضافہ

منگل نومبر 14:44

رہو، سنگھاڑی ، سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی قیمتوں میں 200 سے 300روپے فی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ناجائز منافع خور ، خود غرض ، مفاد پرست فش مافیا نے رہو، سنگھاڑی ، سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی قیمتوں میں 200 سے 300روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے مگر متعلقہ اداروںکا کسی بھی طرح چیک اینڈ بیلنس اور قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث مچھلی فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، موسم سرماکے آغاز کے ساتھ ہی مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

عوا م الناس نے حکومتی ارباب اقتدار سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہریوں کو تاجر مافیا سے نجات دلانے کیلئے مناسب اقدامات کرے تاکہ انہیں موزوں نرخوںپر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :