کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

منگل 12 نومبر 2019 14:57

کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ شرجیل خان کا سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا لیکن وفاقی حکومت نے پھر بھی نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے ۔ شرجیل خان نے عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا ہے اس لیے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ فاضل عدالت نے وزارت داخلہ کو 7دنوں کرکٹر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔