وزیر اوقاف ومذہبی امور کا اپنے آبائی حلقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

و زیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے پر کار بند عمل ہے‘سعید الحسن شاہ

منگل 12 نومبر 2019 14:57

وزیر اوقاف ومذہبی امور کا اپنے آبائی حلقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے اپنے آبائی حلقہ ظفروال میںلوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر،ڈی ایس پی،تمام محکموں کے افسران کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ وزیر اوقاف نے اس موقع پر لوگوں کے مختلف محکموں سے وابستہ مسائل سنے اور ان پر عمل درآمدکے لئے فوری احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے پر کار بند عمل ہے۔تمام محکموںکو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عوا م کے مسائل کو فوری حل کرکے حکومت کو رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔حکومت نے ہر محکمے میں ا فسران و ملازمین کی سالانہ ترقی کے عمل کو کارکردگی سے مشروط کر دیا ہے۔