بہت جلد ان ظالم بے رحم اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کونجات ملنے والی ہے‘پرویز ملک

جعلی حکمرانوں سے اچھے کی توقع نہیں، عوام کے محبوب قائد اور بیمار شخص کیساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت ہے‘خواجہ عمران

منگل 12 نومبر 2019 14:59

بہت جلد ان ظالم بے رحم اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کونجات ملنے والی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں سے اچھے کی توقع نہیں، عوام کے محبوب قائد اور انتہائی بیمار شخص سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ساتھ جعلی حکمرانوں کا رویہ قابل مذمت ہے ،انشاء اللہ بہت جلد ان ظالم بے رحم اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کونجات ملنے والی ہے۔

ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ورہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ( ن) لیگ کی حکومت نے پانچ سالوں میں دس ہزار ارب روپے لے کر بجلی کے منصوبے اور موٹر وے بنائیں دیگر منصوبے لگائے لیکن ایک سال میں پانچ سال سے زیادہ قرضہ لے کر ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی سارا قرضہ ہڑپ کر گئے ملک بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہیں ملک سے سرمایہ اور سرمایہ دار بھی بھاگ رہاہے کیونکہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجاتاہے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر تذلیل کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگائیں لیکن ثبوت عوام کے سامنے رکھیں، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ اس لئے بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹا سکیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب نیازی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔