Live Updates

وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی،مراد سعید

منگل 12 نومبر 2019 15:05

وزیراعظم نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی،مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے آواز اٹھائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پاکستانی عرصہ دراز سے بیرون ملک جیلوں میں قید تھے، وزیراعظم کے آواز اٹھانے کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے بیرون ملک قید4637 پاکستانی رہا ہوئے، سعودی عرب کی جیلوں سے 1594 پاکستانیوں نے رہائی پائی۔یاد رہے کہ فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لیگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات