تیل، گیس ومعدنیات کے شعبوں میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کریںگے، مومنہ وحید

منگل 12 نومبر 2019 15:05

تیل، گیس ومعدنیات کے شعبوں میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ تیل، گیس اورمعدنیات کے شعبوں میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کے ضمن میں وفاقی حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور مستقبل کے تخمینوں کے حوالے سے مربوط منصوبہ بندی کے حوالے سے وزارتِ فوڈ سکیورٹی میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر جامع منصوبہ بندی اور انتظامی اقدامات کیے جائیں، اس سے نہ صرف طلب و رسد کا فرق ختم ہوگا بلکہ قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد ملے گی،تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس شعبہ کے فروغ سے ہی 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا سب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا، صوبائی اور وفاقی سطح کے ٹیکسوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے حوالہ سے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کیلئے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کی سربراہی میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک، وزیر خزانہ پنجاب، صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے،انہوں نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبہ سے 40 کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں، تعمیرات کے شعبہ سے جہاں ان صنعتوں کو ترقی ملے گی وہاں نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے، معاشی عمل کو تیز کرنے کیلئے تعمیرات کے شعبے کا فروغ ازحد ضروری ہے، تعمیرات کا شعبہ ہماری حکومت کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، تعمیرات کے شعبہ کے فروغ سے ہی 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا سب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔