افغانستان، ڈرون حملے میں7 شہری جاں بحق

منگل 12 نومبر 2019 15:07

افغانستان، ڈرون حملے میں7 شہری جاں بحق
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) افغانستان کے ضلع اریوب زازئی میں ایک ڈرون حملے میں7شہری ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا کے ضلع اریوب زازئی میں ایک ڈرون حملے میں 7 شہری ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی گورنر عزت اللہ خان نے بتایا کہ گزشتہ شام کو ضلع اریوب زازئی میں ڈرون حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں اور3خواتین سمیت7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ڈرون کی شناخت نہیں ہو سکی۔