فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 1984 کے گریجوایٹس کے اعزازمیں تقریب ، ڈاکٹریاسمین راشد کی بطورمہمان خصوصی شرکت

منگل 12 نومبر 2019 16:18

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 1984 کے گریجوایٹس کے اعزازمیں تقریب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 1984 کے گریجوایٹس کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایڈیشنل رجسٹرارڈاکٹرسجادسرور، پروفیسرجاویدچوہدری اور1984 کے گریجوایٹس کی کثیرتعدادبھی شریک ہوئی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 1984 کے گریجوایٹس دیکھ کرانتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ وزیرصحت نے پرانے گریجوایٹس کویادرکھنے اوربہترین تقریب پر وائس چانسلراورانتظامیہ کومبارکباددی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہم نے یہ مقام ہمیشہ اپنے اساتذہ کااحترام کرکے حاصل کیاہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے پرانے گریجوایٹس کے اعزازمیں تقریب رکھنے کی بہترین روایت قائم کی ہے، ہم اپنے اساتذہ کا احترام کرکے دنیامیں کوئی بھی مقام حاصل کرسکتے ہیں،1984 کے گریجوایٹس نے فنڈریزنگ کرکے انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گریجوایٹس پاکستان سمیت پوری دنیا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ حکومت مریضوں کوصحت کے شعبہ میں سہولت دینے کی پوری کوشش کررہی ہے، صوبہ کے پانچ اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شارٹ نوٹس پرگریجوایٹس کی تشریف آوری کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پرانے ہونہارگریجوایٹس کے اعزازمیں تقریب منعقدکرنے کی روایت جاری رکھے گی۔