چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیز ی سے 20 افراد ہلاک،2 ہزار زخمی

منگل 12 نومبر 2019 16:23

چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیز ی سے 20 افراد ہلاک،2 ہزار زخمی
سان تیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آنے کے بعد مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی وی چینل کے مطابق چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :