ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا

منگل 12 نومبر 2019 16:31

ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق افسران و جوانوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :