عالمی یوم نمونیہ کے سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے واک اور سیمینار کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 نومبر 2019 17:33

عالمی یوم نمونیہ کے سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے واک اور سیمینار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عالمی یوم نمونیہ کے سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے واک اور سیمینار کا اہتمام ، ڈاکٹر ز،نرسز اور سٹاف کی بھر پور شرکت ، تفصیلات کے مطابق عالمی یوم نمونیہ کے سلسلے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں ایک خصوصی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر نعیم غفار (چائلڈ سپیشلسٹ ) ، ڈاکٹر حفیظ الر حمن (صدر پی ایم اے جہلم ) ، ڈاکٹر فاروق بنگش ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے خصوصی شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا نمونیہ سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے عوام کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

واک میں گورنمنٹ سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور نرسنگ سکول کی طالبات نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل محمد اسلم خان نے ساتھیوں سمیت شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :