پی آئی ٹی بی پلان 9 کے تحت لاہور میں چار روزہ لانچ پیڈ 14ایونٹ مکمل

پلان 9سے180سٹارٹ اپس 7ارب روپے مالیت کی کمپنیاں وضع کر چکے ہیں

منگل 12 نومبر 2019 17:42

پی آئی ٹی بی پلان 9 کے تحت لاہور میں چار روزہ لانچ پیڈ 14ایونٹ مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء) پی آئی ٹی بی کے منصوبے پلان 9 کے تحت لاہور میں چار روزہ لانچ پیڈ 14ایونٹ مکمل ہو گیا جسکا مقصد انٹرپرینور شپ کا فروغ اور سٹارٹ اپس کا انتخاب تھا۔ پلان نائن کو ملک بھر سے800 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

حتمی مرحلے میں 10 سٹارٹ اپس منتخب قرار پائے جنہیں اپنا کاروبار ملکی و عالمی سطح تک پھیلانے کیلئے آئندہ چھ ماہ تک مالی‘ تکنیکی‘قانونی تربیت اور جگہ مفت فراہم کی جائیگی۔مزید سٹارٹ اپس اسی ماہ کراچی‘ملتان‘اسلام آباد‘فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے منتخب کئے جائینگے۔یاد رہے پلان 9سے فارغ التحصیل180سٹارٹ اپس اب تک 7ارب مالیت کی کمپنیاں وضع کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :