33ویں نیشنل گیمزمیں نیوی اور پاک آرمی کی ٹیموں نے کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 12 نومبر 2019 18:11

33ویں نیشنل گیمزمیں نیوی اور پاک آرمی کی ٹیموں نے کبڈی ایونٹ کے فائنل ..
پشاور۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے اپنی کامیابوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئی33ویں قومی گیمز کے کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

پشاورکے پی ایس بی جمنازیم میں منعقدہ کبڈی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نیوی نے پنجاب کی 33-11کے سکور سے شکست دی اس میچ میں پنجاب کی ٹیم بعض فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرائونڈ سے باہر چلی گئی جس پر آرگنائزر نے نیوی کو جوپہلے ہی برتری حاصل کئے ہوئے تھی کو فاتح قرار دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف48-13کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی آرمی کے کھلاڑیوں نے کھیل پر کسی بھی لمحے اپنے گرفت کمزور نہیں ہونے دی اور اپنی مد مقابل ٹیم پی اے ایف کو آئوٹ کلاس کئے رکھا۔

اسی طرح مقابلوں میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے میزبان کے پی کے کو 43-23کے سکور سے زیر کیا اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور، کے پی کے کبڈی کے چیئرمین پیر برکت شاہ اور سیکرٹری سلطان بری سمیت فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔