نیشنل گیمز ، باسکٹ بال مقابلوں کا آغاز ، آرمی ، واپڈا ، پنجاب اور پی اے ایف کی برتری

منگل 12 نومبر 2019 18:13

نیشنل گیمز ، باسکٹ بال مقابلوں کا آغاز ، آرمی ، واپڈا ، پنجاب اور ..
پشاور۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) 33ویں قومی گیمز میں باسکٹ بال مقابلے جاری ہیں جن میں خواتین میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا جبکہ مردوں میں پی اے ایف، پنجاب، آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے کامیابیوں کے اپنے سفر کو جاری رکھا پشاور کے پی اے ایف سپورٹس جمنازیم میں کھیلے جانے والے خواتین باسکٹ بال میچوں میں پاکستان آرمی نے بلوچستان کو مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے 92-03 کے واضح ترین مارجن سے شکست سے دو چار کیا آرمی کی پونم 20 سکور کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ پاکستان واپڈا نے کے پی کے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 108-15کے سکور سے مات دی واپڈا کی آمنہ22 کے انفرادی سکور کے ساتھ نمایاں سکورر رہیں اسی طرح مردوں کے باسکٹ بال مقابلوں میںُ پاکستان آرمی نے کے پی کے کو 114-49کے سکور سے ہرایا آرمی کے شہزاد 24اور شہباز 15پوانٹس کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پنجاب نے ریلویز کو 119-80کے سکور سے شکست دی واپڈا نے بلوچستان کو بآسانی115-23کے سکور سے زیر کیا اسی طرح پی اے ایف نے سندھ کے خلاف116-63پوانٹس کے فرق سے کا میابی سمیٹی ان میچوں میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرا ض محمد رفیق خان، نعیم خان، لالا فقیر محمد اعوان، محمد عمر، یاسر، منصور اور ٹونی نے سر انجام دئیے۔