ڈیرہ اسماعیل خان ،وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا دیا

منگل 12 نومبر 2019 18:31

ڈیرہ اسماعیل خان ،وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور نے شجر کاری ..
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلہ میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پودا لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کیپٹن (ر)سردار عمر امین خان گنڈہ پور اور مختلف ضلعی محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ درخت ہمارے ماحول کیلئے لازمی جزو ہیں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ’’ایک شخص ایک درخت‘‘ کے سلوگن سے حکومت نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ جو بلین ٹری منصوبے کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور ہر شہری اپنے آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

متعلقہ عنوان :