شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

منگل 12 نومبر 2019 18:34

شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ..
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اوررکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14نومبرکوجواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ حلقے کے عوام کی نمائندگی کیلئے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری کیے جائیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14نومبرکوجواب طلب کرلیا۔