آرمی چیف سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی الوداعی ملاقات

ایرانی سفیر کی جانب سے پاک ایران باردڑ پر دیرپا امن کے قیام کیلئے آرمی چیف کے کردار کی تعریف

منگل 12 نومبر 2019 19:15

آرمی چیف سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی الوداعی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ایرانی سفیر کی جانب سے پاک ایران باردڑ پر دیرپا امن کے قیام کے لئے آرمی چیف کے کردار کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر نے الوادعی ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لئے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کی ۔ ایرانی سفیر نے پاک ایران باردڑ پر دیرپا امن کے قیام کے لئے آرمی چیف کے کردار کو سراہا