نیشنل بینک کا محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چمپئین شپ جتنے پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان

منگل 12 نومبر 2019 19:30

نیشنل بینک کا محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چمپئین شپ جتنے پر 7 لاکھ 50 ہزار ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر عارف عثمانی نے ورلڈ سنوکر چمپئین شپ جتنے پر عالمی چمپئین محمد آصف کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کیش انعام دینی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بڑی خوشی کا مقام ہے کہ میںعالمی چمپئین سے ملاقات کررہا ہوں اور میر لئے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ نیشنل بینک کی آج 70 ویں سالگیرہ کا دن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل بینک کی 70 ویںسالگیرہ کی تقریب کے موقع پر نیشنل بینک کے ایگزیکٹو، آفیسران و ملازمین اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ای وی پی طارق جمالی، گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک ، شہزادکلیمی، اقبال قاسم، فیصل ٹوپرا، انورفاروقی، عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عارف عثمانی نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور عالمی چمپئین محمدآصف پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کھیلوں کہ شعبوں میںاہم کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، اسنوکر میںآج ہمارے کھلاڑی جس طرح دنیا میں پاکستان کا جھنڈا سر بلندکررے ہیں یہ قابل ستائش ہے اور ہم گذشتہ 11 سالوں سے سنوکرکے ایونٹ کو سپانسر کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھلنے کے مواقعے ملے اور پاکستان کانام روشن کریں۔انہوں نے اس موقع پر محمدآصف کو گلے لگایا اور تقریب میں موجود تمام افراد سے تالیاں بھی بجوائی۔

عارف عثمانی نے نیشنل بینک کے 70 سال مکمل ہونے پر تقریب میں موجود افراد کو مبارک باد پیش کی۔ اقبال قاسم نے کہا کہ نیشنل بینک شعبہ سپورٹس محمدآصف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے اور ہم دعا گوں ہیں کہ محمدآصف اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔ تقریب سے قبل قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور آخرمیں 70 ویں سالگیرہ کاکک کاٹا گیا۔ تقریب میں موجود افراد نے عالمی چمپئین محمدآصف کے ساتھ تصویریں اور سلفیاں بھی بنائیں اور خوب لوگوں سے داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :