خرم دستگیر خان ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور برجیس طاہر نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے عدالت کے رجوع کر لیا

منگل 12 نومبر 2019 20:07

خرم دستگیر خان ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور برجیس طاہر نے شاہد خاقان عباسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں خرم دستگیر خان ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور برجیس طاہر نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے عدالت کے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو خرم داستگیر، مرتضی جاوید عباسی، محسن شاہنواز رانجھا اور برجیس طاہر نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے، شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن ہوا ہے ملاقات کی اجازت دی جائے۔لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی درخواست بیرسٹر عمر ملک کے زریعے دائر کی