مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا مشاورتی اجلاس

منگل 12 نومبر 2019 21:00

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت  جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت منگل کواہم مشاورتی اجلاس ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کے علاوہ چاروں صوبائی امراء اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام صوبائی امیروں نے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے اپنی آراء پر مبنی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ کے مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں آزادی مارچ اور دھرنے کے پلان بی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے تمام پلان کو دستاویزی شکل دینے بارے حتمی فیصلہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔