افغان حکومت کا طالبان کمانڈروں کو غیر ملکی شہریوں کے بدلے میں رہا کرنے کا فیصلہ

منگل 12 نومبر 2019 21:02

افغان حکومت کا طالبان کمانڈروں کو غیر ملکی شہریوں کے بدلے میں رہا کرنے ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) افغان حکومت نے انس حقانی سمیت طالبان کمانڈروںکوامریکی شہری کیوِن کِنگ اور آسٹریلوی شہری ٹموتھی وِیکس کے بدلے میں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کیمطابق یہ اعلان افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تین اعلیٰ سطحی قیدیوں کو طالبان کی قید میں موجود دو مغوی غیر ملکیوں کے بدلے میں رہا کرے گی۔

دونوں مغوی کابل کی امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں لیکچرار تھے۔ انھیں 2016 میں اغوا کیا گیا۔ ان میں سے ایک امریکی جبکہ دوسرا شخص آسٹریلوی شہری ہے۔اس معاہدے کے تحت حقانی نیٹ ورک کی صفِ اول کی شخصیات، انس حقانی اور دو دیگر سینیئر کمانڈر رہا ہوں گے۔ ان قیدیوں کے تبادلے سے قومی امن مذاکرات میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔