Live Updates

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ایڈووکیٹ عبداللہ سولنگی کی قیادت میں انصاف لائرز فورم اسلام آباد کے وفد کی ملاقات

منگل 12 نومبر 2019 21:16

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ایڈووکیٹ عبداللہ سولنگی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ایڈووکیٹ عبداللہ سولنگی کی قیادت میں انصاف لائرز فورم اسلام آباد کے وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وکلاء کا معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں، وکلاء برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہیں جہاں قانون و انصاف کی حکمرانی ہے، موجودہ حکومت ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے ے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا۔ وفد میں ایڈووکیٹ عبداللہ سولنگی کے علاوہ ایڈووکیٹ مقصوود علی خان، ایڈووکیٹ سید وجاہت عباس بخاری، ایڈووکیٹ چوہدری فیصل محمود، ایڈووکیٹ نوروز خان، ایڈووکیٹ ارشاد احمد، ایڈووکیٹ عدنان احمد خان یوسف زئی، ایڈووکیٹ خلیق صدیقی، ایڈووکیٹ آمنہ علی، ایڈووکیٹ طلعت رضوان سیال، ایڈووکیٹ کلثوم خالق، حنا احمد، قیصر جدون، عتیق الرحمن صدیقی، سردار مصروف خان، ملک نسیم عباس اور راجہ یاسر علی شامل تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات