Live Updates

پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کی دیکھ بھال اور ان کی مذہبی آزادی ہماری ذمہ داری ہے‘ چوہدری وسیم اختر

ایک جانب پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہا ہے ، دوسری جانب بھارت نے اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے

منگل 12 نومبر 2019 21:23

پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کی دیکھ بھال اور ان کی مذہبی آزادی ہماری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) کرتار پور راہداری کھولنے سے پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے اور ہم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کی دیکھ بھال اور ان کی مذہبی آزادی ہماری ذمہ داری ہے۔ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ایک انقلابی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

سکھ برادری کیلئے ان کے مقدس مقام کی تعمیر نو اور راہداری کھول کر انہوں نے دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت نے اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ بھارت کی منافقانہ پالیسی سے اسکا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام اپنی آزادی کی منزل حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی محاظ پر بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات