ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی حادثات کی روک تھام ممکن ہوگی، روحانہ گل کاکڑ

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے عملی ٹیسٹ ،ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بے حد ضروری ہے، آر ٹی اے کوئٹہ

منگل 12 نومبر 2019 22:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی حادثات کا روک تھام ممکن ہوگا اس سلسلے میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے عملی ٹیسٹ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بے حد ضروری ہے ۔مسافروں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹریفک قوانین سے آگاہی اور عوام اور مسافروں کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔اس موقع ایس پی ٹریفک سریاب سیف اللہ کھیتران،سپرٹینڈنٹ آر ٹی اے حمید اللہ محمد حسنی ۔موٹرویکل ایگرمینر کوئٹہ اور آر ٹی اے کا عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے مختلف کٹیگری ایچ ٹی وی،ایل ٹی وی لائسنس کے حصول کے لیے امیدواروں سے عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ،ڈرائیونگ حصول ،ٹریفک آشاروں ، روڈ سائن اور گاڑیوں کے مختلف حصوں اور ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے سولات کیے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ار ٹی اے کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جانوں کے تحفظ اور دوران سفر قومی شاہرائوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ڈرائیوروں کی قابلیت کا امتحان بے حد ضروری ہے تاکہ ان حادثات کی روک تھام کو کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اکثر ڈرائیوروں کی غفلت اور نا تجربہ کاری کے باعث قومی شاہراہوں پرحادثات رونما ہوتے ہیں۔

لہذا تمام قانونی کارروائیوں اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار کو ہی ڈرائیونگ لائیسنس جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہر ماہ باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انقعاد کرانے کا مقصد ٹریفک نظام میں بہتری ، ڈرائیونگ کے معیار کو بہترکرنے اور ٹریفک اصولوں کی پاسداری ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کو ممکن بنایا گیا ہے بغیر عملی ٹیسٹ کسی کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

کیونکہ ہماری لاپرواہی اور غفلت سے کسی معصوم کی زندگی خطرے میں نہ رہے۔ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء خاص میرٹ پر ہوگا۔ اس موقع پر ڈرائیونگ لائسنس کمیٹی نے مختلف کیٹیگریز جن میں بس،کوچز،مال بردار،رکشہ اور دیگر گاڑیوں کی41 ڈرائیوروں سے ٹیسٹ لیا۔جسمیں سے قواعد وضوابط پر پورا اتارنے پر 29امیدوار کامیاب جبکہ 12امیدواروں کو ٹیسٹ میں ناکامی پر فیل قرار دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :