سانحہ تیزگام ہلاک ہونے والے مزید3مسافروں کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت ہوگئی

منگل 12 نومبر 2019 22:45

رحیم یا رخان ۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) سانحہ تیزگام ہلاک ہونے والے مزید3مسافروں کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت ہوگئی 2حقیقی بھائی بھی شامل میتیں ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے روانہ کردی گئیں 13میتیں بدستور شیخ زید ہسپتال کے سردخانہ میں موجود ڈی این اے رپورٹ کا انتظار، زرائع کے مطابق سانحہ تیزگام میں ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوجانے پر مزید3میتوں کی شناخت ہوگئی شناخت ہونے والی میتوں میں 2حقیقی بھائی بھی شامل شناخت ہوجانے والوںمیں عمر کوٹ کارہائشی محمد یوسف جبکہ میر پور خاص کے رہائشی حقیقی بھائی سہیل اقبال اور عدیل اقبال شامل ہیں شناخت ہوجانے پر میتوں کو ورثائ کے حوالے کرنے کے بعد تدفین کیلئے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ 13 میتیں بدستور شیخ زید ہسپتال کے سردخانہ میں موجود ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :