اپوزیشن قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، فواد چوہدری

م*اپوزیشن کا اداروں کیخلاف مہم جوئی کرنا مناسب رویہ نہیں :وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

منگل 12 نومبر 2019 23:07

اپوزیشن قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، اپوزیشن کا اداروں کیخلاف مہم جوئی کرنا مناسب رویہ نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 2 ماہ بعد اپوزیشن ایک ایسا اقدام اٹھالیتی ہے جس سے سیاسی تلخی میں اضافہ ہوتا ہے، اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے، جب اپوزیشن رہنما ناکام ہوتے ہیں تو اداروں کے خلاف مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں اور یہ مناسب رویہ نہیں۔