پاکستان محبتوں کی راہداریا ں کھو ل رہا ہے اور بھا رت مذہبی عبادت پر بھی پا بندی لگا رکھی ہیں ،شاہ محمود قریشی

منگل 12 نومبر 2019 23:07

پاکستان محبتوں کی راہداریا ں کھو ل رہا ہے اور بھا رت مذہبی عبادت پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان محبتوں کی راہداریا ں کھو ل رہا ہے اور بھا رت نے وادی میں مذہبی عبادت پر بھی پا بندی لگا رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مو دی حکو مت نے 80لا کھ کشمیر یو ں کا محصور کر رکھا ہے مظلو م کشمیر ی بھا رتی جبرکی چکی میں پس رہے ہیں مصوم بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

انہو ںنے کہا کہ پا کستان محبتوں کی راہداریا ں کھول رہا ہے جبکہ بھا رت نے وادی میں مذہبی عبادت پربھی پا بندیا ں لگا رکھی ہیں ، عالمی برادری کشمیر یو ں کو بھا رتی ظلم سے نجا ت دلا نے کے لئے آگے برھے کشمیریو ں کی قانونی اخلاقی اور سفارتی معاونت جا ری رکھیں گے ۔