Live Updates

دکھی انسانیت سے حسن سلوک سے پیش آنا ہم سب کا مذہبی اور سماجی فریضہ ‘غریبوں کیلئے پناہ گاہ‘ لنگر خانوں کا قیام صلہ رحمی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کی کڑی ہے

وزیر اعلیٰ کا صلہ رحمی و حسن سلوک کی اہمیت کے عالمی دن پر پیغام

بدھ 13 نومبر 2019 00:08

دکھی انسانیت سے حسن سلوک سے پیش آنا ہم سب کا مذہبی اور سماجی فریضہ ..
لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خلق خداکے ساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرناہے‘ دکھی انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے‘ دکھی انسانیت سے صلہ رحمی و حسن سلوک سے پیش آنا ہم سب کا مذہبی ، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صلہ رحمی اور حسن سلوک معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت صلہ رحمی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘غریب لوگوں کیلئے پناہ گاہ اور لنگر خانے جیسے منصوبے بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب اور کمزور لوگوں کی مدد کرنا ہی صلہ رحمی ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آیا جائے‘ انسانوںسے محبت اور صلہ رحمی و حسن سلوک سے زندگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں‘آج معاشرہ دوسروں کی فلاح و خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والے نیک سیرت لوگوں کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں آج ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنی ذات پر خلق خدا کو ترجیح دیتے ہیں‘ آج ہمیں شفقت، شائستگی اور کائنڈنیس کو اپنی زندگیوں کا مقصدبنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات