Live Updates

کسان مٹر 5روپے کلو میں بیچتا ہے بازار میں 100روپے کلو ہوجاتا ہے: فردوس عاشق اعوان

غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ مٹر کی 20کلو کی بوری 5روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی ہے یعنی 1کلو مٹر 5روپے میں کسان بیچتا ہے لیکن بازار جا کر مٹر 100روپے میں بکتا ہے: معاون خصوصی برائے اطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 21:53

کسان مٹر 5روپے کلو میں بیچتا ہے بازار میں 100روپے کلو ہوجاتا ہے: فردوس ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 100روپے کلو والا مٹر 5روپے کلو ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غلام سرور خان نے انہیں بتایا ہے کہ مٹر کی 20کلو کی بوری 5روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی ہے یعنی 1کلو مٹر 5روپے میں کسان بیچتا ہے لیکن بازار جا کر مٹر 100روپے میں بکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پینڈوپروڈکشن ہوں اور غلام سرور خان صاحب بھی مٹر کاشت کرتے ہیں اور انہوں نے ہی بتایا ہے کہ مٹر کی 20کلو کی بوری 5روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی ہے یعنی 1کلو مٹر 5روپے میں کسان بیچتا ہے لیکن بازار جا کر مٹر 100روپے میں بکتا ہے۔ یاد رے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر17 روپے فی کلو ہے، میڈیا والے جائیں اور جاکر وہاں چیک کرلیں، حکومت چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کررہی ہے ، انہوں نے ٹماٹر کی 300 روپے فی کلوقیمت بڑھ جانے کے سوال پر کہا کہ کراچی کی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 17 روپے فی کلو ہے۔ اس قیمت کو سبزی منڈی میں جاکر چیک بھی کیا جاسکتا ہے۔ وضح رہے لاہورمیں ٹماٹر کی قیمت 200 سے 250 روپے فی کلو اور ادرک کی قیمت 400 روپے رہی جبکہ مٹر 100روپے کلو مل رہا ہے۔

ادرک اور ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی جس پر پریشانی میں مبتلا شہری حکومت کوبرابھلا بھی کہہ رہے ہیں۔ اب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 100روپے کلو والا مٹر 5روپے کلو کا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ مولانا اور ان کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں، ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا، وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات