گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اسٹیٹ بینک کا دورہ

منگل 12 نومبر 2019 22:00

․ کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورے کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں آویزہ تاریخی تصاویر کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے ملاقات میں قومی معیشت، معاشی پالیسی و اصلاحات، بزنس کمیونٹی کی تجاویزات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ زبوں حال معیشت کو مستحکم کرنا ایک چیلنج تھا جسے وزیر اعظم کی معاشی ٹیم نے کرکے دکھایا اور قومی معیشت کے استحکام نے پاکستان کا امیج بہتر کیا۔ گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستہ کا کردار ادا کررہا ہے۔