Live Updates

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا اے کیخلاف جاری پریکٹس میچ میں زخمی ہوگئے

ٹاپ آرڈر بلے باز عابد علی نے متبادل کے طور پر وکیٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے، رضوان کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی عابد علی ہی وکٹ کیپنگ کریں گے

muhammad ali محمد علی منگل 12 نومبر 2019 22:48

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا اے کیخلاف جاری پریکٹس میچ میں ..
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء) وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آسٹریلیا اے کیخلاف جاری پریکٹس میچ میں زخمی ہوگئے، ٹاپ آرڈر بلے باز عابد علی نے متبادل کے طور پر وکیٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے، رضوان کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی عابد علی ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرتھ میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ دوران بیٹنگ رضوان کو ہاتھ پر آسٹریلوی فاسٹ باولر کی گیند ایک سے زائد مرتبہ لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہو جانے کے بعد رضوان سے وکٹ کیپنگ نہیں کروائی گئی اور عابد علی نے ان کی جگہ کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ آیا رضوان آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ تک فٹ ہو جائیں گے یا نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اگر رضوان پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے فٹ نہ بھی ہو پائے تو ان کی جگہ عابد علی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹوور میچ کا دوسرادن پاکستان کے نام رہا،دوسرے دن کھیل کے اختتام تک قومی کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں بنا کسی نقصان کے 7 رنز بنائے ہیں، شان مسعود4 رنز اوراظہر علی ایک رن پر بیٹنگ کررہے ہیں۔اس سے پہلے آسٹریلیا اے 122رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے عمران خان نی32 رنز دے کر5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستانی بالرز شاہین آفریدی اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے ،یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا اے کی جانب سے کیمرون بینکروفٹ نے سب سے زیا49 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے عمران خان نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے دو، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیسٹ ٹیم نے بابراعظم اور اسد شفیق کی شاندار سینچریوں کی بدولت 428 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 157، اسد شفیق نے 119 جبکہ یاسر شاہ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا اے کی جانب سے ریچرڈسن نے تین جبکہ نصیر اور ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات