Live Updates

حکومت نے آصف زرداری کو بھی بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کی نوید سنا دی

اگر آصف زرداری کے لئے بھی ڈاکٹرز طبی بنیادوں پر سفارش کریں تو ان کو بھی بیرونِ ملک بھجا جاسکتا ہے:وفاقی وزیر داخلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 22:53

حکومت نے آصف زرداری کو بھی بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کی نوید سنا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر ۔2019ء) حکومت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کی نوید سنا دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہبریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے انسانی بنیاد وں پر اجازت دی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کروالیں، اگر آصف زرداری کے لئے بھی ڈاکٹرز بھی طبی بنیادوں پر سفارش کریں تو ان کو بھی یہی سہولت ملی سکتی ہے۔

بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ عمران خان کوجب نوازشریف کی بیماری کاپتہ چلا تو ان کی جانب سے اسی وقت ہی کہہ دیاگیاتھا کہ نواز شریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہ کی جائے اور پنجاب حکومت سے کہہ دیا تھاکہ نواز شریف کو صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ بتا رہاہوں کہ اس وقت نہ کوئی ڈیل ہے اورنہ کوئی این آر او بلکہ وزیراعظم نے انسانی بنیاد وں پر اجازت دی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کروالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو بھی علاج کیلئے یہی سہولت ملے گی اگر ان کی طرف سے درخواست کی جاتی ہے ، ڈاکٹر اگر کہہ دیں کہ ان کوبھی علاج کی ضرورت ہے تو ان کو بھی یہی سہولت فراہم کی جائیگی۔بریگیڈیئر (ر)اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ سب کمیٹی کوئی سپیشل کمیٹی نہیں ہے بلکہ جس آدمی کانام بھی ای سی ایل پرڈالا جاتاہے تو جب اس کا نام نکالنے کیلئے حکم آتاہے تواس کے لئے ایک سب کمیٹی بنائے گئی ہے جو وزارت قانون کے نیچے ہے ۔

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ہ آج کی سماعت میں آصف علی زرداری کو بھی پیش نہیں کیا گیا بعدازاں دوران سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے آصف زرداری سے وکلا کی ملاقات کے لیے دو دن مقرر کیے ہیں جبکہ اہل خانہ 3 دن کے لیے آصف زرداری سے ملاقات کرسکتے ہیں. نیب کے وکیل نے کہا کہ ملاقات کے لیے 5 دن مقرر ہیںجس پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگر 5 دن کی اجازت ہے تو وہ اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں‘واضح رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار آصف علی زرداری کو 22 اکتوبر کو اڈیالہ جیل سے پمز لایا گیا تھا، جہاں انہیں شعبہ امراض قلب کے وی آئی پی وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی گئی تھی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات