شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3جوان شہید، ایک زخمی

دھماکے میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شہید ہوگئے ہیں، پاک فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا: آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 23:00

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3جوان شہید، ..
شمالی وزیرستان ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر2019ء) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان گشت پر تھے جب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ زخمی ہونے والے فوجی جوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔