مریم نواز بیمار ہوئیں توانہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی: وفاقی وزیرِ داخلہ
مجھے تو نہیں پتا کہ مریم نواز بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے وہ ٹھیک ہیں، اگر مریم نواز بیمار ہوجائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت دیں گے: بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ
عثمان خادم کمبوہ منگل 12 نومبر 2019 23:08
(جاری ہے)
بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ عمران خان کوجب نوازشریف کی بیماری کاپتہ چلا تو ان کی جانب سے اسی وقت ہی کہہ دیا گیا تھا کہ نواز شریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہ کی جائے اور پنجاب حکومت سے کہہ دیا تھاکہ نواز شریف کو صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ بتا رہاہوں کہ اس وقت نہ کوئی ڈیل ہے اورنہ کوئی این آر او بلکہ وزیراعظم نے انسانی بنیاد وں پر اجازت دی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کروالیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جلد جانے والے نہیں، ہم نے انہیں پانی بجلی اور طبی امداد بھی دی ہے، ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتنا اچھا سلوک کررہے ہیں کہ یہاں ان کا دل لگ گیا ہے، انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔ ہم مولانا فضل الرحمان کو بٹھائے رکھیں گے۔ حکومت یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.