متحدہ عرب امارات کا 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں. محمد بن راشد المکتوم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 نومبر 2019 00:33

متحدہ عرب امارات کا 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 نومبر ۔2019ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے ملک میں کام کرنے والے 2 ہزار 500 غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کردیا ہے . خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے کیا اماراتی نائب صدر اور وزیراعظم کے مطابق مستقل رہائش سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہے.

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروہ کو یو اے ای کا گولڈن پرمننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں انہوں نے اس کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی تعداد 2 ہزار 500 ہے. دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو یو اے ای میں خوش آمدید کہتے ہیں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ایسے سائنسدانوں اور قابلیت رکھنے والے افراد کا ملک ہے جو کچھ تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں.

اس کے ساتھ ساتھ محمد بن راشد المکتوم نے شناخت و شہریت سے متعلق وفاقی ادارے کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان تمام افراد کو پرمننٹ گولڈن ریزیڈنسی دے دیں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی موجودگی میں ابو ظہبی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران تمام 2 ہزار 500 افرد کو پرمننٹ گولڈن ریزیڈنسی دی گئی. اس تقریب میں یو اے ای کی مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں، محقیقین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروہ کو یو اے ای کا گولڈن پرمننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں انہوں نے اس کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی تعداد 2 ہزار 500 ہے.