Live Updates

ن لیگ کا سیکیورٹی بانڈز جمع کروانے سے صاف انکار

عدالت میں مچلکے جمع ہو گئے، ضمانت ہوگئی، اب کچھ نہیں ملے گا۔ ذیلی کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 نومبر 2019 10:53

ن لیگ کا سیکیورٹی بانڈز جمع کروانے سے صاف انکار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر 2019ء)   پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت میں مچلکے جمع کرا دئیے ہیں۔ضمانت ہو گئی ہے سیکیورٹی بانڈز کے نام پر کچھ نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے نمائندے عطاتارڑ نے ذیلی کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی کی ضرورت نہیں۔

ن لیگ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد شرائط رکھنا غلط ہے۔حکومت نے حد سے تجاوز کیا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے میاں نوازشریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کے حوالے سے گیند شریف خاندان کے کورٹ میں ڈال دی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی زیرصددارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا قبل ازیں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا جس میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اجلاس میں شریک ہوئے. نیب کے نمائندے نے اجلاس کے دوران موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کو دی جانے والی سزاﺅں میں جو جرمانے ہوئے ہیں ان کی ادائیگی کی جائے اور اس بات کی گارنٹی دی جائے کہ مجرم مقررہ وقت پر علاج کے بعد وطن واپس آئیں گے . نیب کے نائندے نے اجلاس میں تجاویز دیں کہ مجرم نوازشریف کو ایک کیس میں 8ملین پاﺅنڈ‘ایک کیس میں75ملین امریکی ڈالر ‘ایک دوسرے کیس ڈیڑھ ارب روپے کے جرمانے ہوئے ہیں اس کے علاوہ ایون فیڈ اپارٹمنٹس ہیں لہذا ان تمام جرمانوں اور جائیدادوں کے برابر شریف خاندان حکومت کو گارنٹی کے طور پر رقوم جمع کروائیں اس کے علاوہ یہ بھی گارنٹی لی جائے کہ مجرم مقررہ وقت میں وطن واپس آئیں گے. اجلاس کے دوران سرکاری میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹرمحمود ایاز نے شریف میڈیکل سٹی اور کمیٹی میں پیش کردہ پرائیویٹ میڈیکل رپورٹس کو ماننے سے انکار کردیا. کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے. دریں اثناءوزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے 9 بجے کے بعد شروع ہوا ،جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اور ن لیگ کی طرف سے عطاءتارڑ اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان شریک ہوئے‘ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ نے نواز شریف کی طرف سے ضمانتی بانڈز دینے سے صاف انکار کردیا. انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کراچکے ہیں، مزید کوئی بھی ضمانتی بانڈز نہیں دیں گے‘کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو صبح 10 بجے سنایا جائے گا. عطا تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ذیلی کمیٹی سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے ضمانتی احکامات پر ’شورٹی‘ جمع کرا چکے ہیں، علاج کی بات عدالت میں ہو چکی مزید کہیں شورٹیز جمع کرانے کی ضرورت نہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات