امریکی و فرانسیسی صدور کی ٹیلیفون پرگفتگو، شام کی صورتحال ، ایران کے جوہری پروگرام اور دوطرفہ تجارت کے بارے تبادلہ خیال

بدھ 13 نومبر 2019 11:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں سے شام کی صورت حال ، ایران کے جوہری پروگرام اور دوطرفہ تجارت کے بارے میں ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے شام کے بارے میں روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ترقی دینے کے لیے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جوڈ ڈیری کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کے لیے برابری کے مواقع مہیا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے آئندہ ماہ لندن میں نیٹو کے سربراہ اجلاس میں شرکت پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔