آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان کی 313 مصنوعات کو آئندہ ماہ سے چین میں ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت حاصل ہو جائے گی،

چین کو ملبوسات کی برآمدات 20 گنا بڑھانے کا موقع ملے گا، ذرائع وزارت تجارت

بدھ 13 نومبر 2019 11:37

آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان کی 313 مصنوعات کو آئندہ ماہ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت پاکستان کی 313 مصنوعات کو آئندہ ماہ سے چین میں ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا اور چین میں قبل از وقت آزاد تجارت کے دوسرے مرحلے کے معاہدے کو فعال کرنے کی منظوری دی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور چین کی مارکیٹ تک اپنی مصنوعات پہنچانے میں مدد ملے گی۔

آزاد تجارت کے معاہدے کے بعد پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے برابر چین کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکے گا اور پاکستان کو مینوفیچکرنگ اور خاص طور پر ملبوسات کے شعبے پر ٹیرف میں کمی کی وجہ سے چین کے لئے ملبوسات کی برآمدات 20 گنا بڑھانے کا موقع حاصل ہو گا۔ چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے نتیجہ میں ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے اور اس سلسلہ میں حکومت نے برآمد کنندگان کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :