بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

بدھ 13 نومبر 2019 12:22

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا
اندور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات سے اندور میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش سے 3-1 سے جیت لی تھی۔ مہمان ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی اس کے بعد میزبان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 30 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج جمعرات سے اندور میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019-21 میں بھارت کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور اس نے مسلسل پانچ ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، بھارت نے رواں سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔

اس کے بعد اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ۔ مسلسل پانچ فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 240 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد 120 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے جس کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔