سرگودھا ‘ضلع میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 174ہو گئی

بدھ 13 نومبر 2019 12:29

سرگودھا ‘ضلع میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 174ہو گئی
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)بلال فیروز نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ آج ڈینگی کے دونئے کیسز سامنے آئے ہیں لیکن بروقت تشخیص کے باعث ان کی بیماری قابو میں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان دونئے کیسز کے بعد ضلع میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 174ہو گئی ہیں لیکن مفید علاج معالجے کے باعث یہ تمام مریض صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

انہوں نے نئے تشخیص کئے جانے والے مریضوں کے گھروں کے گردونواح میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اوردیگر سرگرمیاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آگاہی مہم او رسیمینارز کی تعداد میں اضافہ اور اسے مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں گذشتہ روز ڈینگی کا ایک مریض بھی داخل نہیں تھا او رتمام مریض صحت یاب ہو کرجاچکے تھے۔

انہیں مزید بتایاگیاکہ نئے مریض بھی دیگر اضلاع سے یہاں منتقل ہوئے ہیں تاہم ان مریضوں کے خاندان کے دیگر افرادکو بھی حکومت کے ضابطے کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن نے محکمہ صحت او ردیگر اداروں کی طرف سے کی جانے والی انسدادڈینگی سرگرمیوں کے با رے میں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :