جاپانی خلائی جہاز ہیابسا۔2 نے زمین پر واپسی کا سفر شروع کر دیا

بدھ 13 نومبر 2019 12:43

جاپانی خلائی جہاز ہیابسا۔2 نے زمین پر واپسی کا سفر شروع کر دیا
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) جاپان کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اٴْن کے خلائی تحقیقی جہاز ہیابٴْسا۔2 نے واپسی کا سفرشروع کر دیا ہے ،خلائی جہاز آئندہ سال کے اواخر تک زمین پر واپس پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

جاپان کے خلائی تحقیقی ادارے جاکسا نے اِس منصوبے کا اعلان گزشتہ روز اخباری کانفرنس میں کیا۔ ہیابٴْسا۔2 کو 2014ء میں روانہ کیا گیا تھا اور یہ زمین سے تقریباً 30 کروڑ کلومیٹر دور واقع سیارچے ریٴْوگٴْو پر گزشتہ سال جٴْون میں پہنچا تھا۔ یہ تحقیقی خلائی جہازسیارچے کے زیرِ زمین پتھروں کے نمونے لینے کے غیر معمولی مشن کے دوران اِس سال دو مرتبہ مذکورہ سیارچے پر اٴْترنے میں کامیاب رہا۔